اسرائیل مسلمانوں اورعیسائیوں کو القدس شہر سے بیدخل کررہاہے، محمود عباس

اسرائیل مسلمانوں اورعیسائیوں کو القدس شہر سے بیدخل کررہاہے، محمود عباس

 بیت لحم(این این آئی)فلسطینی اتنظامیہ کے صدر محمود عباس نے اسرائیل پر الزام عاید کیا ہے وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو القدس شہر سے بیدخل کر رہا ہے،اتوار کے روز حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں پاپائے روم کے استقبال کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ ہم نے پوپ کو القدس شہر کے دگرگوں حالات کے بارے میں بریف کیا ہے، ہم نے پوپ فرانسیس کو ان اسرائیلی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا کہ جو صہیونی ریاست اس مقدس شہر کی ہیئت کو تبدیل کرنے کے سلسلے میں آئے روز اقدامات اٹھا رہا ہے۔

 ہم نے انہیں بتایا کہ اسرائیل ایسے اقدامات کے ذریعے شہر سے عیسائیوں اور مسلمانوں کو بیدخل کرنا چاہتا ہے۔

مزید : عالمی منظر