افغان طالبان نے یم گان ضلع سے اغواءکیے گئے 27پولیس اہلکاروں کو رہاکردیا

افغان طالبان نے یم گان ضلع سے اغواءکیے گئے 27پولیس اہلکاروں کو رہاکردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)افغان طالبان نے صوبہ بدخشاں کے ضلع یم گان سے اغواءکیے گئے 27پولیس اہلکاروںکو رہا کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ بدخشاں کے مقامی حکام نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں کی رہائی قبائلی رہنماﺅں کی طالبان جنگجوﺅں سے مذاکرات کے بعد عمل میں لائی گئی،انہوں نے کہاکہ اتوارکو طالبان نے 27پولیس اہلکاروں کو رہاکردیا،حکام نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں نے یم گان میں طالبان کے ضلع پر قبضے کے بعد خودکوجنگجوﺅں کے حوالے کردیاتھا،ڈپٹی گورنربدخشاں گل محمد بیدارنے کہاکہ ضلع کا قبضہ طالبان سے چھڑالیاگیاہے جھڑپیں بھی ختم ہوچکی ہیں اورتمام علاقے کو جنگجوﺅں سے خالی کرالیا گیاہے،ادھرمقامی سیکورٹی حکام نے بتایاکہ 200سے 300طالبان نے ضلع یم گان اوروامنجن کے اردگردجمع ہوگئے ہیں اوراپنی پوزیشنیں سنبھال رہے ہیں تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مزید :

عالمی منظر -