حکمہ ریونیو میں افواہ ساز ٹولے کا انکشاف،ڈی سی او نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

حکمہ ریونیو میں افواہ ساز ٹولے کا انکشاف،ڈی سی او نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے )صوبائی دارالحکومت کے محکمہ ریونیو میں چاپلوسی،خوشامند،پراپیگنڈہ کرنے کے ماہر اور افواہ سازی پھیلانے میں مشہور سٹاف نے انتظامی عہدوں پر براجمان افسران کو یرغمال بنا لیا گمراہ کن اطلاعات پر اعلیٰ افسران کو دی جانے والی بریفنگ کے بعد اپنے مفادات سیدھے کرنے لگے روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے دوران انکشاف ہواہے کہ صوبائی دارالحکومت کے محکمہ ریونیو میں مانیٹرنگ کا سسٹم فعال نہ ہونے اور محکمہ ریونیو کی ایڈمنسٹریشن سے لاتعلقی کے سبب ریونیو سٹاف کی ایک مخصوص لابی نے اختیارات کا ناجائز استعما ل کرنے اور لوٹ کھسوٹ کرنے میں تمام محکموں کے کرپٹ اہلکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی او آفس ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو،اے ڈی سی جی ،اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان اور ایس او،ای ایس او صاحبان کے زیر سایہ کام کرنے والا ایک ایسا مخصوص ٹولہ بھی کام کرتے ہوئے پایا جاتا ہے جسے خوشامدی ، چاپلوسی ،پراپیگنڈہ اور افواہ سازی میں عبور حاصل ہے جو کہ موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ افسران کو ایسی گمراہ کن بریفنگ دینے میں مصروف رہتا ہے جس کے بعد اعلیٰ افسران کی جانب سے زبانی اور تحریری ملنے والی ہدایت کا سب سے بڑا فائدہ اسی مخصوص ٹولے کو حاصل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں پٹوار خانے جات میں انتقالات کی تصدیق سے لیکر رجسٹریشن برانچوں میں رجسٹریاں پاس کروانے تک ریونیو سٹاف کو بلیک میل کرتے ہوئے اپنے مفادات پورے کرنے میں مصروف ہے تاہم اس بات کی نشاندہی کرنے اور مخصوص ٹولے کے کارناموں کی دھوم مچ جانے کے بعد ڈی سی او لاہور نے ایک اعلی افسر ان کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ محکمہ ریونیو میں کالی بھیڑوں کا کردار ادا کرنے والے سٹاف کو ناصرف بے نقاب کرے گی بلکہ ان کے خلاف ملنے والی معلومات اور ثبوتوں کی روشنی میں اپنی حتمی رپورٹ تیار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارشات بھی مرتب کرے گی محکمہ ریونیو کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا اس مخصوص ٹولے کے حوالے سے ضلع لاہور کے تمام افسران کو قبل ازیں ہی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں دوسری جانب ریونیو سٹاف کی اکثریت بھی انتظامی افسران کی جانب سے متحرک ہونے پر انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں