حکومت قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت کے سلسلے میں امریکی دباﺅمسترد کرے،اشرف جلالی

حکومت قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت کے سلسلے میں امریکی دباﺅمسترد کرے،اشرف ...

لاہور(سٹافرپورٹر)سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان وامیر تحریک رہائی ممتاز حسین قادری ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ نبوت مصطفی ﷺ کا پرچم ہمیشہ سے عرش کی چوٹی پر لہرا رہا ہے حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق سے پہلے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو نبی بنا دیا گےا تھا پھر اس نبوت میں کبھی انقطاع نہیں ہوانبوت مصطفی ﷺ کا فیضان عالم ارواح میں بھی جاری رہا اور بعد میں بھی اور آج ڈیڑھ ارب انسانوں کے دل نبوت مصطفی ﷺ کے نور سے جگمگا رہے ہیں قیامت تک اور اس کے بعد بھی یہ فیض جاری رہے گا رسول اللہ ﷺ اپنے نور کی تخلیق کے لحاظ سے سب سے پہلے نبی ہیں اوردنیا میں ظہور نبوت کے لحاظ سے سب سے آخری نبی ہیں آپ ﷺکے نور نبوت اور ختم نبوت کی برکات پوری انسانیت کو منور کرنے والی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے جشن میرج ہال پی آئی اے کالونی جوہر ٹاﺅن لاہور میں جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام کے 32 علماءکرام کی دستار فضیلت اور ختم بخاری کے موقع پر تاریخی نبوت مصطفی ﷺسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا  نبوت مصطفی ﷺکے موضوع پر تفصیلی مقالہ تقریباً 3گھنٹے جاری رہا اورانہوں نے کہا کہ حکومت قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت کے سلسلہ میں امریکی دباﺅ کو مسترد کر دے قادیانی اسلام دشمن بھی ہیں اور ملک دشمن بھی ۔ حکومت ان کی شر انگیزیوں پر مکمل پابندی لگائے انہوں نے کہا کہ 20جون کو ملک بھرمیں یوم ممتاز قادری منایا جائے گا اس موقع پر خطبات جمعة المبارک میں غازی ممتازحسین قادری کی رہائی کی قراردادیں منظور کروائی جائیں گی اورجمعہ کے بعد ممتاز قادری کی رہائی کے لئے مظاہرے بھی کئے جائیں گے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ 22 جون کو اسلام آباد میں ہونے والی ملک گیر غازی ممتاز حسین رہائی کانفرنس تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ اس موقع پر ختم بخاری شریف کی آخری حدیث شیخ الحدیث مولانا محمد ارشاد احمد نقشبندی آف میاں چنوں نے پڑھائی اور حضرت پیر سید محمد نوید الحسن شاہ صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف نے صدارت کی ۔ ان کے علاوہ شیخ الحدیث مولانا خادم حسین رضوی صاحب ، حضرت پیر سید محمد ضیاءالاسلام شاہ صاحب گیلانی ، پیر طریقت حضرت محمد سردار احمدعالم قادری ، شیخ الحدیث مولانا محمد ظہور احمد جلالی ، حضرت صوفی محمد سرور والد محترم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، شیخ الحدیث مولانا محمد اکرام اللہ کیلانی،شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد حقانی نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1