مرزا قادیانی کی عبرت ناک موت اسکے جھوٹا ہونے کی مستقل دلیل ہے ، عزیز الرحمن

مرزا قادیانی کی عبرت ناک موت اسکے جھوٹا ہونے کی مستقل دلیل ہے ، عزیز الرحمن


لاہور (سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم، مولانا عمر حیات،مولانا قاری عبدالعزیز نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ26مئی1908ء کوقادیانیوں کا چیف گرومرزا غلام احمد قادیانی احمدیہ بلڈنگ برانڈرتھ روڈ لاہور میں ہیضے کی موت سے اپنے انجام کو پہنچاتھا، مرزا قادیانی کی عبرت ناک موت اس کے جھوٹا ہونے کی مستقل دلیل ہے پوری دنیا کے قادیانی ،مرزا قادیانی کی موت سے عبرت حاصل کرتے ہوئے اسلام کے دامن میں آجائیں اور پکے سچے مسلمان بن جائیں قادیانیوں کے لیے 26مئی کا دن یوم سوگ ہے علماء کرام نے قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے دشمن نہیں بلکہ آپ کے خیر خواہ ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں پرکڑی نظر رکھی جائے۔اوران کی غیر آئینی ،غیر قانونی سر گرمیوں کا سدباب انتہائی ضروری ہے قادیانی مختلف علاقوں میں اسلام کا ٹائٹل استعمال کر کے مسلمانوں کو مرتد بنانے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں تمام مسلمانون کہ فتنہ قادیانیت کے سامنے سد سکندری بننا ہوگ ،انکی ملک واسلام دشمنی کو سمجھنا ہوگااور تحفظ ختم نبوت کے لیے اپنے اکابرین کے طرزعمل کو اپنانا ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1