بحرانوں میں گھرے پاکستان کو بچانے کا وقت ہے،راضیہ نوید

بحرانوں میں گھرے پاکستان کو بچانے کا وقت ہے،راضیہ نوید

لاہور (پ و)تاریخ گواہ ہے کہ 66 سال قبل پاکستان بنانے کی تحریک میں خواتین نے بابائے قوم قائد اعظم کی پر عزم اور ولولہ انگیز قیادت میںبھرپور جدو جہد کی تھی اور تحریک پاکستان میں جدو جہد اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی تھی آج پھر تاریخ اپنے آپ کو دھرا رہی ہے بے انتہا بحرانوں سے گھرے پاکستان کو بچانے کا وقت ہے۔ اور اس کڑے وقت میں بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی مدبرانہ قیادت میں خواتین کاروان انقلاب کا ہراول دستہ ثابت ہوں گی یہ بات پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے لاہورکی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ جولائی میں ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان آجائیں گے اور پر امن سبز عوامی انقلاب کی یہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو جائے گی عوام کی بھر پور طاقت اور تائید سے اس فرسودہ کرپٹ اور نام نہاد جمہوری نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا انشاءاللہ فتح عوام کی ہو گی اور ملک عزیز پاکستان میں پر امن انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1