لارنس روڈ پر گندگی کے ڈھیر ،ڈینگی لاروے کی افزائش میں تیزی کیساتھ اضافہ ،مکین خوفزدہ

لارنس روڈ پر گندگی کے ڈھیر ،ڈینگی لاروے کی افزائش میں تیزی کیساتھ اضافہ ...

                                لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی دارالحکومت کے پوش ترین رہائشی علاقے لارنس روڈ پر ڈینگی لاروا کی سرعام افزائش جاری ہے اعلی سول عدالتی و بیوروکریٹس شخصیات کے بچوں سمیت ہزاروں خاندانوں کو ڈینگی کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں ایل ڈی اے فلیٹس میں گرین بیلٹ کے لئے مختص جگہ پر سالہا سال سے فلتھ ڈپو بنا ہوا ہے جس سے تعفن پھیلنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی لاروا کی افزائش بھی جاری ہے قریبی کوٹھیوں ،گھروں اور فلیٹوں میں مچھر کی بھرمار ہے ہزاروں درخت اور پودے ہونے کی وجہ سے سینکڑوں بچے گندگی کی بدولت ناک ، کان اور گلے کی بیماریوں میں مبتلاءہو جاتے ہیںلارنس روڈ کے رہائشی نصر اللہ نے کہا کہ اللہ دتہ نرسری لائن روڈپر واقع ایک ادارے کی حدود میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔پچھلے سال اس سے ملحقہ متروکہ بلڈنگ میں ۵ لوگوں کو ڈینگی ہوا تھا اس کوڑے کی وجہ سے وہاں ڈینگی لاروا کی افزائش ہو رہی ہے اوراس سال بھی یہاں کے رہائشیوں کو ڈینگی ہونے کا خطرہ ہے ندیم شہزاد نے کہا کہ یہ شہرکا پوش ترین علاقہ ہے اور یہاں اہم شخصیات کی رہائش گاہیں ہیں لیکن یہاں موجود کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کو ظاہر کرتے ہیںان کو ختم کرنے کی ازد ضرورت ہے رہائشی محمد عاقب نے کہا کہ اس علاقہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو چکی اور کئی کئی دن یہاں پانی نہیں آتا محمد مشتاق نے کہا کہ علاقہ میں کئی دنوں سے پانی نہیں آیا اور بیت الخلاءجانے کے لیئے بھی ہمیں پارکوں میں جانا پڑتا ہے رہائشی اختر عباس نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں ہمیں پانی اور گیس جیسی سہولیات سے بھی محروم کر دیا گیا ہے انہیں بحال کیا جائے رہائشی برادر خان نے کہا کہ لارنس کے علاقہ میں ٹیوب ویل لگانے کا پراجیکٹ کئی ماہ سے جاری ہے مگر اب تک مکمل نہیں ہو سکا اس لئے اس کو جلد مکمل کیا جائے محمد اختر نے کہا کہ لارنس روڈ پر لگے ہوئے درختوں میں سے برادہ نکل رہا ہے جس سے بچوں میںبیماریاں پھیل رہی ہیںاس حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے انور سندھو نے کہا کہ علاقہ میں مسلسل چھ چھ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے اس حوالے سے ہمیں ریلیف دیا جائے رہائشی محمد حسیب نے کہا کہ امتحانی مرکز کی وجہ سے یہاں پارکنگ کا مسئلہ رہتا ہے اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک بند رہتی ہے اس کے علاوہ فٹ پاتھوں پر گٹروں کے ڈھکن کھلے ہوئے ہیں جو کہ حادثات کا باعث بن سکتے ہیںعلاقہ میں سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کا گشت بھی نہ ہونے کے برابر ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1