حکومت متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرے،بابر محمود

حکومت متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرے،بابر محمود

لاہور ( اسد اقبال ۔ تصاویر ، ندیم احمد )مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ و لنک میکلو ڈ روڈ کے صدر با بر محمو د نے کہا ہے کہ حکو مت آئندہ مالی سال کا بجٹ برائے 2014-15متوازن اور عوام دو ست پیش کر کے عوام اور انڈسٹری کو ریلیف سے ہمکنا ر کر ے گی تاجر برادری حکو مت کے ساتھ شا نہ بشانہ ہے تاہم معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے جس میں توانائی و گیس بحران پر قابو پا نے سمیت ٹیکسو ں میں ریلیف دے کر مہنگائی کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے انھو ں نے وزیر خزانہ اسحا ق ڈار سے مطا لبہ کیا کہ ٹیکسو ں کی شرح میں کمی کر تے ہو ئے ٹیکس نادہند گا ن کو ٹیکس نیٹ میں لا کر حکو متی خزانہ میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے گزشتہ روز پاکستان کو انٹرویو کے دوران کیا با بر محمو د کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تاجر برادری کو حکو مت وقت سے بہت سی تو قعا ت وابستہ ہیں کیو نکہ تاجر رہنماﺅ ں نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ کو بھجو ا دی ہیں انھو ں نے کہا کہ حکو مت آئندہ مالی سال کے بجٹ میںبنکوں کے انٹر سٹ ریٹ میں واضع کمی کرے تاکہ کاروباری سر گر میاں پروان چڑ ھ سکیں جبکہ الیکٹرونکس مصنو عات پر عائد کر دہ ڈیو ٹی کی شرح کو کم کیا جائے تاکہ ملکی تاجر پاکستان کے لیے کثیر زر مبادلہ کما سکیں بابر محمو د نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیاکہ آئندہ بجٹ میںمعاشی بحران کے حل کے لیے تاجروں کو خصوصی ریلیف دینے کے علاوہ توانائی بحران پرقابو پانے کے لیے چھوٹے ڈیموں کی فوری تعمیر کا اعلان کریںٹیکسوں میںکمی اور تاجربرادری کے لیے پیکج کے علاوہ ٹیکس دینے والوں کا اضافہ کیا جائے سرکاری محکموں میں بجلی کا استعمال کم کرایا جائے اور کرپشن پر قابو پانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے بجلی چوری اور لائن لائنز کو کنٹرول کرنے کےلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں اقتصادی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے تاجر برادری کی مشاورت کو شامل رکھا جائے اُنھوں نے کہاکہ سابقہ دور حکو مت میں تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور مس مینجمنٹ کی وجہ سے توانائی بحران اور معیشت کی صورتحال سنگین ترین صورتحال سے دوچار ہے انھوںنے کہا کہ بجلی گیس پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور تاجروں کو فرینڈلی بجٹ دے کر آسانیاںپیدا کی جائیں کیونکہ تاجر برادری نے موجودہ حکومت کی بہتر تاجر پالیسوں کی وجہ سے اُنھیں ووٹ دیئے بابر محمو د نے کہا کہ تاجر برادری حکو مت کے ساتھ ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1