وزیراعظم کے دورہ بھارت سے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات پڑینگے، افنان صادق

وزیراعظم کے دورہ بھارت سے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات پڑینگے، افنان صادق

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نریندرمودی کی دورہ بھارت کی دعوت قبول کر کے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے فیصلے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے اُمید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم کے دورے سے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات پڑیں گے، کیونکہ بھارت اور پاکستان پڑوسی ملک ہیں لیکن دونوں کا مستقبل مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے اور جنوبی ایشیاءمیں امن کے راستے جموں و کشمیر سے گز ر کر جاتے ہیں، آصف علی زرداری کی طرف سے نواز شریف کے دورہ بھارت کا خیر مقدم جمہوری نظام ، اسلام کی سلامتی اور بقاءکےلئے ان کی اعلیٰ سوچ کی عکاسی ہے اُنہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو انتہاءپسند ی کی سوچ سے نکل کر بھارت کی اربوں عوام کے بہتر مستقبل کے لئے سوچنا پڑے گا۔ جموں کشمیر کے عوام کی آزادی ہی بھارت کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے استحکام پاکستان کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا رویہ ذمہ دارانہ ہے دیگر سیاسی جموعتوں کو کھل کر اپنی سیاسی سرگرمیاں کرنی چاہیے ۔ پاکستان اس وقت کسی بھی سیاسی ڈرامے کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے پوری قوم کو پہلے پاکستان کی مضبوطی اور استقامت کےلئے متحد ہونا پڑے گا پاکستان ہوگا تو سیاست بھی ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں پاکستانی وزیراعظم کی شرکت سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک نئی تاریخ رقم ہوگی برضغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ملکوں میں سے کسی ایک کے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں دوسرا ہم منصب شریک ہوگ جو خطے میں قیام امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اہم موقع ہوگا جس کے لئے پاکستان ہمیشہ سے پرعزم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1