پنجاب حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے،رانا بابر حسین

پنجاب حکومت نے ایک سال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے،رانا بابر حسین


لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن )نے ایک سال میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کرکے تاریخ میں نیار یکارڈ قائم کیا ہے ،کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تیز رفتاری سے میگا پراجیکٹس پر کام کررہی ہے توانائی کے منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا جا رہاہے شفافیت ،اعلیٰ معیار اور تیزرفتاری ہمارے تمام منصوبوں کے بنیادی ستون ہیں فیصل آباد میں رویائی مسعود ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا سنگ بنیاد 28مئی کو رکھا جا رہاہے چین کے تعاون سے ساہیوال میں 660 میگا واٹ کے کوئلے سے چلنے والے2 پلانٹس کا سنگ بنیاد 30مئی کو رکھا جائے گا۔

اسی طرح نندی پور پاورپراجیکٹ کا افتتاح 31مئی کو کیا جائے گا جس سے پہلے مرحلے میں 100میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی فیصل آبا د میں چین کے معروف گروپ رویائی کے تعاون سے سٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل پارک کے قیام کا منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس منصوبے کی تکمیل سے روز گا ر کے لاکھوں نئے مواقع پیداہوں گے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا چین کا گروپ انڈسٹریل پار ک میں 150 میگا واٹ کے 2 کوئلے سے چلنے والے پاو ر پلانٹس بھی لگائے گاایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر بننے والے رویائی مسعود انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں چین کا گروپ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہاہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...