شعبدہ بازی سے مجمع اکٹھا کر کے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا،بلا ل یاسین

شعبدہ بازی سے مجمع اکٹھا کر کے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا،بلا ل یاسین


لاہور(پ ر)شعبدہ بازی سے مجمع اکٹھا کرکے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا عوام باشعور ہیں سمجھتے ہیں کہ کون ملک کی تقدیر بدل سکتاہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے اپنے انتخابی حلقہ کی یونین کونسل 31کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہجنوبی پنجاب میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں عوام کو تعلیم،صحت،ٹرانسپورٹ اوردیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں کارکنان ترقیاتی سکیموں کی بروقت اورشفاف تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اپناموثر کردارادا کریں۔مسلم لیگ( ن) نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جارہے ہیں مسلم لیگ( ن) اپنے منشور کی ہر شق پر عمل کرے گی اور ہماری حکومت نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے انہوں نے اس موقع پر یوسی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین کاشف ستار ، اظہر عزیز بٹ، عمیر خان، چودھری فاروق گجر،و دیگر کے ہمراہ مسلم لیگی کارکن شیخ ارشدکی رہائشگاہ پر ان کے والد کی وفات پراظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لئے دعا مغفرت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...