جمہوری روشن پاکستا ن پارٹی کے قائدین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے،نصیر احمد

جمہوری روشن پاکستا ن پارٹی کے قائدین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ...

لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، توقیر اکرم، رائے علی حسین ایڈووکیٹ، بسالت خان نے روشن جمہوری پاکستان کے چےئرمین جاوید کمیانہ اور وائس چےئرمین شریف سجاد بھٹی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور پسے ہوئے مظلوم طبقات کی نمائندہ ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ایک سالہ حکومت نے پاکستان کے تمام طبقات میں بے چینی کی لہر پید ا کر دی ہے مزدور ، کسان ، سرکاری ملازم غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ہو گئے ہیں ، مہنگائی ، لاقانونیت اور انصاف نہ ملنے سے غریب عوام حالات کے ہاتھوں خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں ، پولیس کے ہاتھوں انصاف نہ ملنے سے خواتین اپنے آپ کوآگ لگا کر انصاف مانگ رہی ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے5سالہ دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، وسیلہ حق پروگرام، تنخواہوں میں 85 %اضافے ، سرکاری ملازمین میں سرکاری اداروں کے 12-1/2فیصد حصص ملکیت کی تقسیم، بجلی خوراک اور دیگر ضروریات زندگی پر سبسٹڈی دے کر غربت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے آج بھی سرکاری ملازمین ،مزدور اور گھریلو خواتین پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نئے آنے والوں ساتھیوں کو خوش آمد ید کہتی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت ہے جس نے ہر ڈکٹیٹر کے خلاف جمہوریت بچانے کیلئے جدوجہد کی اور آئین کو اصل شکل میں بحال کیا ہے ، صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کی بدولت آج ملک میں جمہوری کلچر پروان چڑھ رہا ہے اور جمہوریت کا پودا جڑ پکڑچکا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاوید کمیانہ اور شریف سجاد بھٹی پیپلز پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کارلائیں گے جمہوریت کو پروان چڑھانے اور جمہوری کلچر کو آگے بڑھانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...