حکومت نقصان میں چلنے والے ادارے فروخت کرنے کی بجائے اصلاحات لائے،قاضی احمد

حکومت نقصان میں چلنے والے ادارے فروخت کرنے کی بجائے اصلاحات لائے،قاضی احمد


لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نقصان میں چلنے والے اداروں کو فروخت کرنے کی بجائے ان اداروں میں اصلاحات لائے ،ان اداروں کی کارکردگی بہتر بنائے جائے تو یہ منافع بخش بن سکتے ہیں، قومی اداروں کی نج کاری کرکے مزدورں کامعاشی قتل نہیں ہونے دیں گے،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مزدو بنیادی وسائل سے محروم ہیں۔انہیں بنیاد ی حقوق بھی فراہم نہیں کئے گئے ،مہنگائی سے سب سے زیادہ مزدو ر متاثرہوا ہے ،اس کے لئے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے،حکومت ان مزدورں کو بنیادی وسائل فراہم کرنے کے بجائے ان کا استحصال کررہی ہے ،قومی اداروں کی نج کاری سے مزدوروں کا معاشی قتل ہوگا ،ان کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے، حکومت ان اداروں کوفروخت کرنے سے گریز کرے

مزید : میٹروپولیٹن 1