لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر تشویش ہے،جان کیری

لیبیا خانہ جنگی کے دہانے پر تشویش ہے،جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس(این این آئی)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ ان کے ملک کو لیبیاکی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے،تمام فریقین اورمتحارب گروپ بات چیت کاراستہ اپنائیںاور اپنے باہمی اختلافات کو سیاسی طریقے سے طے کریں،گزشتہ روزغیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ لیبیامیں موجودہ صورتحال سے نمنٹنے کے لیے تیارہیں تاہم لیبیاکو فوری طورپر انتخابات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ لیبیااس وقت خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ چکاہے عام شہریوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ایسے حالات میں تمام فریقین اورمتحارب گروپوں کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

مزید :

عالمی منظر -