پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کا بارواں مرحلہ لانچ کر دیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کا بارواں مرحلہ ...


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ضرورت مند بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کا بارواں مرحلہ لانچ کر دیا ہے اس مرحلے کے دوران فیصل آباد، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں غریب بچوں کومفت تعلیم کے لئے وؤچرز جاری کئے جائیں گے یہ بات چےئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن راجہ انور نے مختلف عوامی وفود سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی راجہ انور نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم کی بدولت مستحق طالبعلموں کو اپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کا موقع ملا ہے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان طالبعلموں کی ماہانہ فیس اور نصابی کتب مہیا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کا معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے ان سکولوں کے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ بھی کی جاتی ہے اس سکیم کی بدولت گرلزایجوکیشن کو بھی فروغ ملا ہے۔ اس موقع پر عوامی وفود کے اراکین نے ایجوکیشن وؤچر سکیم کو مفید تعلیمی منصوبہ قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4