انجمن طلباء اسلام کل سلام محسن پاکستان ریلی نکالے گی
لاہور(جنرل رپورٹر)یوم تکبیرکے موقع پرانجمن طلباء اسلام کل دن پانچ بجے سلام محسن پاکستان ریلی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد تا رہائشگاہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان تک نکالے گی،ریلی سے محسن پاکستان ڈاکٹر اے کیو خان اور اے ٹی آئی کے ناظم برادر سید افضال بخاری اور دیگر خطاب کریں گے،ریلی میں ہزاروں طلباء شریک ہوں گے،ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔