الخدمت فاﺅنڈیشن کا رفاہ کالج آف ویٹرنری کے اشتراک سے رورل سپورٹ پروگرام کا آغاز

الخدمت فاﺅنڈیشن کا رفاہ کالج آف ویٹرنری کے اشتراک سے رورل سپورٹ پروگرام کا ...

لاہور(وقائع نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن نے رفاہ کالج آف ویٹرنری سائنسز کے اشتراک سے رورل سپورٹ پروگرام کے تحت ”ویلج ویٹرنری ٹریننگ کور س “ کا آغاز کر دیا۔اِس موقع پرالخدمت فاﺅنڈیشن کے ڈپٹی سیکرٹری محمد اویس قاسم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت رورل سپورٹ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 26 نوجوانوں کو 3 ماہ کا ”ویلج ویٹرنری ٹریننگ کورس “کروایا جائے گا جس میں مویشیوں کی بیماریوں سے روک تھام، مصنوعی افزائش نسل، گوشت اور دودھ میں اضافے کے حوالے سے تربیت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ الخدمت رورل سپورٹ پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور اُن کے لئے روز گار کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔پاکستان ویٹرنری ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ارشدنے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے لئے لائیو سٹاک کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر روز گار کے مواقع موجود ہیں ۔الخدمت رورل سپورٹ پروگرام سے نہ صرف نوجوان خود تربیت حاصل کر سکیں گے تقریب میںالخدمت فاﺅنڈیشن کے ڈپٹی سیکرٹری محمد اویس قاسم اورپاکستان ویٹرنری ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد ارشد کے علاوہ الخدمت لاہور کے صدر میاں بابر حمید، رفاہ یونی ورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر عمر فاروق،رفاہ کالج آف ویٹرنری سائنسز کے پرنسپل صلاح الدین اورٹریننگ کورس میںآئے طلبہ نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4