پاکستا ن اور بھارت مئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکر ات کریں ، میر واعظ
سری نگر(این این آئی)حریت رہنما ءمیر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت تنازعہ کشمیر کے مستقل حل کے لئے جراتمندانہ طور پر مذاکرات کا آغاز کریں، دو طرفہ مذاکرات میں کشمیری نمایندوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے،تنازعہ کے حل کی کسی بھی سنجیدہ اور پرخلوص کوشش کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، باہمی اعتماد مستحکم ہونے تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا،ایک انٹرویومیں 26مئی کو حلف برداری میں شرکت اور ستائیس مئی کو پاک بھارت ر ہنماﺅں کی ملاقات پر حریت رہنما ءمیر واعظ عمرفاروق نے کہا کہ تنازعہ کے حل کی کسی بھی سنجیدہ اور پرخلوص کوشش کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں ۔ دو طرفہ ملاقات میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ کشمیر کے بنیاد ی مسئلے پر بھی بات کی جائے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں دونوں ممالک جامع مذاکرات کا آغاز کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کی حمایت کی ہے کیونکہ باہمی اعتماد مستحکم ہونے تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات میں کشمیری نمایندوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے۔