وزیراعظم کو نریندر مودی کے سامناکیلئے مشرف جیسا حوصلہ اور اندازِ گفتگو اپنانا ہوگا، ذوالفقار علی

وزیراعظم کو نریندر مودی کے سامناکیلئے مشرف جیسا حوصلہ اور اندازِ گفتگو ...

لاہور(جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے آرگنائزر چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے نریندر مودی کا سامنا کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان کو میرے قائد سید پرویز مشرف جیسا حوصلہ‘ علم اور اندازِ گفتگو اپنانا ہوگا وگرنہ آئندہ پانچ سال تک ہماری مشرقی سرحد اشتعال انگیزی سے محفوظ نہیں رہے گی اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبائی آفس میں ڈیرہ غازیخان کی تحصیل سخی سرور کے صدر عطا محمد کی سربراہی میں آئے ہوئے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے کہا کہ نریندر مودی جس کا ماضی بھارتی مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے سے داغدار ہے اور اس جیسے سفاک قاتل اور شاطر شکاری کے ساتھ ہاتھ ملانے سے قبل پاکستان کے موجودہ تجارتی حکمرانوں کو متعدد بار سوچنا پڑے گا کیونکہ نریندر مودی تجارتی معاہدوں کی آڑ میں بھارت میں موجود مسلمانوں کیلئے مشکلات پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا نریندر مودی کی حلف برداری سے قبل پاکستان میں قید بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنا خوش آئند اقدام ہے مگر انہیں یہ بھی سوچنا چاہئے کہ بھارت کی پاکستانیوں کے خون سے آلودہ جیلوں میں اب بھی ہزاروں افراد زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں انہیں فی الفور رہائی دلانے کے لیے نریندر مودی کے سامنے ٹھوس م¶قف اختیار کریں۔

س انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف اپنے دور اقتدار میں جب بھارت گئے تھے تو انہوں نے اس وقت کے صدر و وزیراعظم کے ساتھ دو ٹوک انداز میں ٹھوس م¶قف اپنایا تھا جس پر پاکستانی قوم کو آج بھی ناز ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...