آئس کریم بنانے والی فیکٹری اور آرا مشین پر بجلی چوری پکڑی گئی

آئس کریم بنانے والی فیکٹری اور آرا مشین پر بجلی چوری پکڑی گئی


رائے ونڈ (نمائندہ خصوصی ) رائے ونڈ سب ڈویژن نے دوران چیکنگ آئس کریم بنانے والی فیکٹری اور آرہ مشین پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر سنگل فیس ،تھری فیس میٹر اور سروس قبضہ میں لے کر پولیس رپورٹ درج کروا دی تفصیلات کے مطابق واپڈا سب ڈویژن سپریٹنڈنٹ انجینئر اسداللہ کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے تحت سیکنڈ سرکل ٹاکس فورس نے رائے ونڈ سب ڈویژن کے علاقہ بابلیانہ رحمان پورہ میں آئس کریم فیکٹری پلانٹ اور فرنیچر بنانے والے آرہ مشین پر غیر قانونی بجلی استعمال کرکے محکمہ واپڈا کو ہر ماہ ہزاروں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کو رنگ ہاتھوں پکڑ کر فیکٹری مالک غلام مصطفےٰ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عرصہ دراز سے ڈیڈ میٹر اور اس کی سروس چھت کے ذریعے خفیہ طریقے سے اندر لے جاکر آئس کریم پلانٹ اور آرا مشین چلا رہے تھے آپریشن میں سینٹر سرکل ٹاکس فورس کے انچارج محمد عمران ،ایس ڈی اؤ لیاقت علی رائے ونڈ سب ڈویژن ، ایل ایم ون سید عامر حسین شاہ اور میٹر ریڈر اسد نے اپریشن میں حصہ لیا اس موقع پر ایس ڈی اؤ لیاقت علی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور بجلی چوروں کو پکڑ کر ملکی سرمایہ کاتحفظ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4