لاہور(راشدہ یعقوب)پارلیمانی سیکرٹری برائے وسات ماہ میں نندی پور پاور پراجیکٹ کی تکمیل بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،راشدہ یعقوب

لاہور(راشدہ یعقوب)پارلیمانی سیکرٹری برائے وسات ماہ میں نندی پور پاور ...


یمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا ترقیاتی منصوبوں کا اجراء عوام پر احسان نہیں بلکہ ان کا حکومت پر حق ہے سابق حکمرانوں کی بد ترین مجرمانہ غفلت کے باعث نندی پور پاور پراجیکٹ 3برس تک سرد خانے میں پڑا رہا اور منصوبے کی مشینری کراچی پورٹ پر زنگ آلود ہوتی رہی لیکن سابق حکمرانوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی قومی اہمیت کے اس اہم منصوبے پر توجہ دی اور چین کی کمپنی کو دوبارہ کام پر آمادہ کیاستمبر 2013 میں کام کا دوبارہ آغاز کیا گیا اور صرف 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں محنت، دیانت ، خلوص اورایک عز م کے ساتھ منصوبے کو مکمل کیا گیا نندی پور پاور پراجیکٹ سے صرف 7ماہ کی ریکارڈ مدت کے دوران 100میگا واٹ بجلی کی پیداوارکا حصول بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے۔انشاء اﷲ 31مئی کو نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن بجلی کی پیداوارکا آغاز کر دے گی

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...