بیوی کے قتل میں ملوث ملزم شوہر راضی نامہ ہونے پر بری

بیوی کے قتل میں ملوث ملزم شوہر راضی نامہ ہونے پر بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود بھٹی نے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو راضی نامہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا جبکہ شریک ملزم دیو ر کے خلاف مقدمہ کی سماعت جاری ہے استغاثہ کے مطابق ملزم شوہرمحمد ایاز نے اپنے بڑے بھائی فرمان اللہ سے مل کر اپنی بیوی فوزیہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ رائیونڈ پولیس نے مقتولہ کے والد محمد اکرم کی درخواست پر مذکورہ دونوںملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا گزشتہ روز عدالت میں سماعت کے موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ درج مقدمہ میں مقتولہ کے والد نے الزام عائدکیا تھا کہ ملزمان قحبہ خانہ چلاتے ہیں جس پر فوزیہ بی بی نے انہیں متعدد بار منع کیا تھا جس پر طیش میں آکر انہوں نے 18جنوری کو اسے گلا دب کر قتل کردیا تھا فاضل عدالت میں ملزم ایاز کے وکیل عمر دراز خان نے مو¿قف اختیار کیا کہ مقدمہ مدعی کی جانب سے ملزم ایاز کے ساتھ راضی نامہ ہوگیا ہے جبکہ شریک ملزم بڑے بھائی فرمان کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے فاضل عدالت نے راضی نامہ ہونے پرایاز کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوسرے ملزم کے خلاف کارروائی کے احکامات دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4