عدالتی حکم پرمقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ ہربنس پورہ کو شوکاز نوٹس جاری

عدالتی حکم پرمقدمہ درج نہ کرنے پر تھانہ ہربنس پورہ کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار)شہری نے دھوکہ دہی سے 2لاکھ 30ہزار روپے کے عوض گھرکاکام مکمل کرنے کے بعدضمانتی چیک واپس نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف عدالتی حکم پرمقدمہ درج نہ کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے تھانہ ہربنس پورہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 3جون کو جواب طلب کرلیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزار محمد فہیم نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ سائل سے عارف نذیر نامی شخص نے گھر کا کام کروانے کے عوض 2لاکھ 30ہزار روپے ضمانتی چیک لئے تھے مگر اب 25اپریل سے اس کے گھر کا کام مکمل ہوگیا ہے تو مزدوری اور ضمانتی چیک کی واپسی کے مطالبے پر ملزم عارف ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اور سائل کو ضمانتی چیک کے ذریعے جیل بھجوانے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے عدالت نے ایس ایچ او ہربنس پورہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...