نئی دہلی نے شرمناک ریکارڈ بنا لیا

نئی دہلی نے شرمناک ریکارڈ بنا لیا
نئی دہلی نے شرمناک ریکارڈ بنا لیا
کیپشن: indian

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں پیش آنے والے جنسی زیادتی کے خوفناک اور المناک واقعات پوری دنیا میں خبروں کا موضوع بن چکے ہیں اور بعض ملکوں کے میڈیا نے دہلی کو دنیا میں جنسی زیادتی کا دارالحکومت قرار دیا ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس تمام شرمناک شہرت کے باوجود بھارتی دارالحکومت میں یہ جرم تھمتا نظر نہیں آتا اور یہ شہر خواتین کیلئے زیادہ سے زیادہ غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔ رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران اس شہر میں ہر روز عورتوں کے خلاف جنسی جرائم کے 20 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 6 ریپ کے کیس ہیں جبکہ 14 دیگر جنسی حملوں کے ہیں۔ دہلی پولیس کے مطابق جنوری سے لے کر اپریل کے اختتام تک ریپ کے 616 اور جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے 1,336 کیس درج ہوئے جو کہ پچھلے سال کے اتنے ہی عرصہ سے تقریباً 36 فیصد زیادہ ہیں جبکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے 89 فیصد کیسوں کو حل کر لیا ہے۔ دہلی میں عورتوں کے خلاف جنسی جرائم کی شرح میں خوفناک اضافے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 2012ء میں 1,333 کیس درج ہوئے جبکہ 2013ء میں ان کی تعداد تقریباً 5,000 ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -