اہل بیتؓ کی توہین کرنے پر دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اہل بیتؓ کی توہین کرنے پر دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور (نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود بھٹی نے جیو کے مارننگ پروگرام میں اہل بیتؓ کی توہین کرنے پر دائر اندراج مقدمے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ درخواست گزار یاسر نے جیو کے مالک شکیل الرحمن ، پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی ، بیورو چیف ، اداکارہ وینا ملک اس کے شوہر اسد اور پروگرام کے دوران جوتا لہرانے والی نامعلوم لڑکی کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ جیو کے مارننگ شو میں شائستہ نے اداکارہ وینا ملک اور اس کے شوہر اسد خٹک کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کی گئی اس دوران قوالی لگائی گئی دوران قوالی لڑکیاں نا چتی رہیں تالیاں بجاتی رہیں اور جوتیاں لہرائی جاتی رہیں جو توہین رسالت، توہین اہل بیتؓ اور توہین صحابہؓ ہے اس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ مذکورہ فریقین کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے تھانہ شمالی چھاﺅنی تحریری درخواست دی تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائےں۔ فاضل جج نے پولیس رپورٹ اور وکلاءکی بحث سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4