نواز شریف کو دورہ بھارت کے دوران کشمیر پر ٹھوس مو¿قف اپنانا چاہیے،طارق احسان

نواز شریف کو دورہ بھارت کے دوران کشمیر پر ٹھوس مو¿قف اپنانا چاہیے،طارق احسان

لاہو(پ ر ) یوتھ فورم فار کشمیر لاہور کا ایک اہم اجلاس طارق احسان غوری چیف آرگنائزر پنجاب کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے بھارت کے دورہ پر غورو خوض کیا گیا،اجلا س میں توقع ظاہر کی گئی کہ وزیر اعظم پاکستان دورہ بھارت کے دوران پاکستان کی شہہ رگ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور بھارتی آبی جارحیت سمیت دیگر تنازعات پر ٹھوس موقف اختیار کر کے پاکستان قوم کی صحیح ترجمانی کا حق ادا کرینگے،کشمیری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط اور غاصب افواج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر در حقیقت پاکستان کے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارت سے کسی بھی قسم کے تعلقات اور ثقافتی رشتوں استوار کرنے سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں 44لاکھ مظلوم اور نہتے کشمیری عوام جام شہادت نوش کر چکے ہیں ان کے مقدس لہو کی قیمت پر کوئی سودے بازی نہیں ہونی چاہیے۔

،مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سر کریک اور دریاﺅں پر بندھ باندھ کر پاکستانی معشیت کو تباہ کرنے کی بھارتی پالیسیوں میں تبدیلی لائے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہوسکتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4