معروف صنعتکار میاں احسن طارق انتقال کرگئے

معروف صنعتکار میاں احسن طارق انتقال کرگئے

لاہور(جنرل رپورٹر) معروف صنعتکار و لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر میاں احسن طارق قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں مرحوم اے ٹی ایس گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر اور لاہور چیمبرکے سابق صدر میاں انجم نثار کے داماد تھے میاں احسن طارق کی وفات پر چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ظہیر بھٹہ نے کہا کہ ان کی وفات ہمارے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ،ظہیر بھٹہ چیئرمین ،میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاءباری وائس چیئرمین ، اجمل خان سیکرٹری و دیگر عہدیداران ایگز یکٹو ممبران نے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند ترین جگہ عطا فرمائے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...