آم کے خاص فائدے
لاہور(نیوز ڈیسک)یوں تو ہمارے ہاں موسم گرما خاصا تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن اس موسم کی ایک بہت ہی خاص بات ہے مزیدار اور خوش ذائقہ آم، جسے پھلوں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس پھل کے فوائد اس قدر زیادہ ہیں کہ روزانہ ایک آم تو ضرور کھانا چاہئے۔ آم میں پائے جانے والے کوپرسٹین، گیلک ایسڈ اور دیگر اجزاء کولن، چھاتی اور پراسٹیٹ کے کینسر سے بچاتے ہیں اور ہوکیمیا سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی اور فائبر بھی ہوتا ہے جو کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔ آم کے ٹکڑوں کو دس سے پندرہ منٹ کیلئے چہرے پر رکھیں، یہ بند مساموں کو کھولتا ہے، جلد کو صاف کرتا ہے اور آپ کو کیل مہاسوں اور دانوں سے بچاتا ہے۔ آم جسم میں الکلی کے ذخیروں کو بھی برقرار رکھتا ہے اس کا فائبر بھوک کو کنٹرول کرتا ہے اور وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ زیابیسط کے شکار افراد عام کے پتوں سے انسولین کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ پانچ سے چھ پتے آم کے لے کر انہیں ابال لیں اور پھر صبح اس پانی کو پئیں۔ آم میں وٹامن ای کثرت سے سے پایا جاتا ہے جو جنسی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔ آم کا جوس گرمی کا توڑ ہے اور اس میں پائے جانے والے مختلف قسم کے وٹامن قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ جلد کو نرم و ملائم بنانے کیلئے آم شہد اور دودھ کا آمیزہ استعمال کریں۔ عام کھانے سے توجہ اور یادداشت کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔ یہ خواتین کیلئے بہت ضروری عنصر آئرن کثرت سے فراہم کرتا ہے، گردے کی پتھری کو خارج کرتا ہے اور ہلکی بھوک کو مٹانے کا بہترین ذریعہ ہے۔