واقعہ معراج اللہتعالیٰ کی حضور پاک سے محبت کی نایاب مثال ہے،عبدالغفار روپڑی

واقعہ معراج اللہتعالیٰ کی حضور پاک سے محبت کی نایاب مثال ہے،عبدالغفار روپڑی

لاہور(پ ر) واقعہ معراج اللہ تعالیٰ کی حضور پاک سے محبت کی ایک لازوال اور نایاب مثال ہے مسلمانوں کے لیے معراج نبوی ﷺ پر اللہ کی جانب سے عظیم ترین تحفہ ”نماز“ عطا کیا گیامعراج کا یہ عظیم تحفہ ہمیں دن میں پانچ مرتبہ فلسفہ¿ حیات اور فلسفہ¿ معراج کی یاد دلاتا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نماز کو چھوڑنا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی ناراضگی کا باعث ہے نبی ﷺ کے فرمان کے مطابق اسلام اور کفر کے درمیان فرق کرنے والی چیز بھی نماز ہی ہے اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان عبادت نماز میں بے حد برکتیںہیں آج ہم دنیا کی رنگینی اور مال و متاع کے لالچ میں اپنے زندگی کے اصل مقصد کو مکمل طور پر بھول چکے ہیں دین سے دوری ہی پوری دنیا میں مسلمانوں کے زوال کا اصل سبب ہے دنیا بھر میں زوال اور پستی کا شکار مسلمانوں کو بحرانوں اور کفار کی چالوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے دین سے محبت اور لگاﺅ پیدا کرنا ہو گا انسانی ظاہر و باطن میں توازن اور یگانگت پیدا کرنے کے لیے انبیاءکے اسوئہ سے رہنمائی حاصل کرنا ہو گی جس کی طرف قرآن نے بھی دعوت دی ہے۔

 انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبیﷺ میں مسلمانوں کے لیے بہت سے سبق آموز اشارے پنہاں ہیں دشمن کو شکست دینے کے لیے سامان جنگ سے زیادہ تقویٰ الٰہی اور تقرب الٰہی معنی رکھتا ہے اور نماز تقرب الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے آج دشمنان اسلام اگر خوف زدہ ہیں تو ہمارے جوانوں کی مسجد میں موجودگی سے۔

۔۔

۔

۔

۔

۔

۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نمازوں میں خشو و خضو کو پیدا کریں اور اپنی لغزشوں اور کوتاہیوں کی اللہ تعالیٰ سے اجتماعی توبہ کریں تاکہ دنیا بھر میں کفار کی سازشوں اور چالوں سے نجات حاصل کی جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4