صدر انجمن تاجران خالد پرویز کا چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کے کا خیر مقدم
لاہور(وقائع نگار)صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ نئے وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لئے مراعات کے پیکج کا اعلان ہو گا انہوں نے کہا چھوٹا اوردرمیانہ بزنس معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور قومی خزانے کو سب سے زیادہ ٹیکس اسی سیکٹر سے ملتا ہے انہیں ریلیف دینے اور نارواایس آر او نظام کا خاتمہ کرنے سے ہی سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے ۔
جس سے ملازمتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور کرائم ریٹ کم ہو گا