مفتی منیب الرحمن کے بیٹے کی وفات پر علماءکا اظہار تعزیت

مفتی منیب الرحمن کے بیٹے کی وفات پر علماءکا اظہار تعزیت

لاہور (سٹاف رپورٹر)رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے جواں سال بیٹے ضیاءالرحمن کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حمد عبیداللہ،نائب مہتمم اور متحدہ علماءبورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین مولانا فضل الرحیم اشرفی، حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، مولانا محمد یوسف خان، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مفتی منیب الرحمن کے غم میں شریک ہیں انہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...