سعودی عرب میں حاجیوں کے لئے مزید آسانیاں

سعودی عرب میں حاجیوں کے لئے مزید آسانیاں
سعودی عرب میں حاجیوں کے لئے مزید آسانیاں

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل پر حاجیوں کیلئے ایک عالیشان نیا ہوٹل قائم کر دیا ہے۔ ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر عبدالحامد نے بتایا کہ پروازوں کے مسائل کے شکار حاجیوں کیلئے ایک خصوصی ہوٹل قائم کیا گیا ہے جو کہ عمرہ پر آنے والوں کو بھی خدمات فراہم کرے گا۔ اس ہوٹل میں 117 کمرے ہیں اور چھ رائل اور چھ وی آئی پی یونٹ بھی ہیں اس میں ایک وسیع و عریض ریسٹورنٹ ہیں جہاں مختلف ممالک کے کھانے دستیاب ہیں اور اس کی لابی میں بھی 500افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ شاندار ہوٹل سعودی بن لادن گروپ نے تعمیر کیا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت