پٹواری اور اسکے ساتھیوں کے ہاتھوں مضروب شخص انصاف کےلئے عدالت پہنچ گیا
لاہور (نامہ نگار) پٹواری اور اسکے ساتھیوں کے ہاتھوں مضروب شخص انصاف کے حصول کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا ایڈیشنل سیشن جج نے آئندہ سماعت پر تھانہ مانگا منڈی پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے فاضل عدالت میں درخواست گزار محمد بوٹا نے پٹواری اصغر علی اور اسکے ساتھیوں امجد وغیرہ کے خلاف دائر درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ سائل اور اسکے اہلخانہ 21مئی کو گھر میں سو رہے تھے کہ اچانک ملزمان مسلح ہو کر نشے میں دھت گھر میں گھس آئے اور تمام اہلخانہ خواتین کو سر کے بالوں سے پکڑ کر ظالمانہ تشدد شروع کر دیا ملزم امجد نے اپنی کلہاڑی کے دستے سے تشدد کرتا رہا جس سے سائل کے ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں تھانہ مانگا منڈی پولیس کو درخواست دی تاہم پولیس نے ملزمان سے ساز باز کرکے سائل و دیگر پر مقدمہ درج کر دیا ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارراوئی کا حکم دیا جائے جس پرفاضل جج نے آئندہ سماعت پر متعلقہ تھانے سے جواب طلب کرلیا ہے۔