خلاء میں بھی ’برمودہ ٹرائی اینگل‘کی موجودگی کا انکشاف

خلاء میں بھی ’برمودہ ٹرائی اینگل‘کی موجودگی کا انکشاف
خلاء میں بھی ’برمودہ ٹرائی اینگل‘کی موجودگی کا انکشاف

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) برمودا ٹرائی اینگل سے منسوب عجیب و غریب اور رونگٹے کھڑے کر دینے والی کہانیوں سے تو آپ خوب واقف ہوں گے۔ شمالی بحر اوقیانوس کے مغربی حصے میں واقعہ اس سمندری علاقے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں درجنوں بحری جہاز، ہوائی جہاز، لوگ اور اشیاء غائب ہو چکی ہیں۔ یعنی جو بھی چیز وہاں جاتی ہے واپس نہیں آتی لیکن اب خلاء میں بھی ایک ایسی ہی جگہ کا انکشاف ہو گیا ہے جسے خلائی برمودا ٹرائی اینگل کہا جا رہا ہے۔ انٹرنیشنل خلائی سٹیشن کے خلا بازوں کا کہنا ہے کہ برازیل کے عین اوپر خلاء میں ایک ایسا مقام ہے کہ جہاں پہنچتے ہی ان کے کمپیوٹر اور دیگر سائنسی آلات گڑبڑ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور خود انہیں بھی اپنی آنکھوں کے سامنے عجیب و غریب روشنیاں نظر آتی ہیں تاہم زمینی برمودا ٹرائی اینگل کے برعکس یہ خلائی برمودا ٹرائی اینگل پراسراریت کے پردے میں چھپی ہوئی ہے اور سائنسدانوں نے اس کا راز دریافت کر لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زمین کا مقناطیسی فیلڈ ہر جگہ ایک سا نہیں ہے اس میں کچھ کمزور مقامات بھی ہیں اور مذکورہ بالا مقام ایک ایسا ہی کمزور مقام ہے جس کی وجہ سے سورج کی مخصوص شعائیں اس جگہ زمین کے زیادہ قریب آ جاتی ہیں اور یہاں ان کا اجتماع ہو جاتا ہے جو سائنسی آلات کو گڑبڑا دیتا ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی