خبردار کوئی آپ کو چپکے سے دیکھ رہا ہے

خبردار کوئی آپ کو چپکے سے دیکھ رہا ہے
خبردار کوئی آپ کو چپکے سے دیکھ رہا ہے
کیپشن: cam

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ انٹرنیٹ کے ذریعے دستیاب معلومات سے استفادہ کریں اور خوب تفریح بھی کریں لیکن جو بھی کریں بہت محتاط رہیں کیونکہ اب آپ کے کمپیوٹر پر وائرس آنے اور معلومات چوری ہونے سے بات بہت آگے بڑھ چکی ہے اور جب آپ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو کوئی آپ کی باتیں بھی سن سکتا ہے اور آپ کو دیکھ بھی سکتا ہے۔ سائبر جرائم اور جاسوسی کے حوالے سے تازہ انکشاف ہوا ہے کہ ہیکر آپ کے کمپیوٹر پر ایسے وائرس بھیج سکتے ہیں جو آپ کے مائیکرو فون اور ویب کیمرے کا کنٹرول سنبھال لیتے ہیں اور آپ جو بھی بولتے ہیں یا جو کچھ بھی آپ کے کیمرے کے سامنے آتا ہے وہ ہیکروں تک پہنچ جاتا ہے۔ امریکہ میں ایک ایسے ہی خطرناک سافٹ وئیر بلیک شیڈز (Black Shades) کے بنانے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر کاروباری اداروں اور افراد کو اس سافٹ وئیر سے خطرہ ہے کیونکہ اس کے ذریعے ہیکر آپ کی قیمتی معلومات، پاس ورڈ اور دستاویزات چوری کر کے آپ کو بے پناہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے باوجود بلیک شیڈز فوری طور پر غائب نہیں ہو گا کیونکہ یہ پروگرام 100 سے زائد ملکوں میں بیچا گیا ہے اور 5 لاکھ سے زائد کمپیوٹر اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔