شراب کے نشے نے تین ارب ڈالر خطرے میں ڈال دئیے

شراب کے نشے نے تین ارب ڈالر خطرے میں ڈال دئیے
شراب کے نشے نے تین ارب ڈالر خطرے میں ڈال دئیے

  

شکاگو (مانیٹرنگ ڈیسک) موسیقار، فنکار اور بزنس مین ڈاکٹر ڈری (Dr. Dre) کی طرف سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ ایک کاروباری معاہدے کی تفصیلات کو قبل از وقت سامنے لے آنے پر ایپل کمپنی کے سرکردہ لوگ غصے سے پاگل ہو گئے۔ ڈاکٹر ڈری انٹرنیٹ پر موسیقی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی بیٹس میوزک کے مالک ہیں اور ایپل کے ساتھ اس کمپنی کو بیچنے کیلئے اس کی بات چیت چل رہی تھی۔امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ ڈیل تین ارب ڈالر میں ہوگی لیکن اسی دوران انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے مدہوشی کے عالم میں اپنے آپ کو ایک ارب پتی فنکار قرار دیا اور ایپل کے ساتھ ہونے والی ڈیل کا بھی انکشاف کر گئے۔ چونکہ ایپل کمپنی اپنے کاروباری معاملات کو خفیہ رکھنے پر بہت زور دیتی ہے اس لئے ان انکشافات سے ایپل کے حکام سخت سیخ پا ہو گئے اور ایپل نے ابھی تک اس ڈیل کا باقاعدہ طور پر اعتراف نہیں کیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف