چین کی امریکہ کو دھمکی

چین کی امریکہ کو دھمکی
چین کی امریکہ کو دھمکی

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی طرف سے چینی فوج پر جاسوسی کے الزامات لگائے جانے کے بعد چین کا ردعمل جاری ہے اور اب چینی حکومت نے سرکاری کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکہ کی مشاورتی کمپنیوں کے ساتھ تعلق ختم کر دیں۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ چینی حکومت نے اپنی کمپنیوں کو امریکہ کی مشاورت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا ہے۔ نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اخبار نے بتایا ہے کہ چینی حکومت کا خیال ہے کہ امریکی مشاورتی کمپنیوں سے چینی سرکاری کمپنیوں کو اہم سرکاری رازمیسر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے امریکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے متاثر ہونے والی امریکی کمپنیوں میں میکنسیے اینڈ کمپنی (Mckinsey&Company) اور بوسٹن کنسلٹنگ گروپ (Boston consulting Group) شامل ہیں جبکہ امریکہ کی کچھ کمپنیوں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں ابھی تک ایسا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکی کمپنیاں وسیع پیمانے پر چین میں خدمات فراہم کرتی ہیں۔ چین نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے چینی فوج کے افسروں کے خلاف جاسوسی کے الزمات کے تحت کارروائی جاری رکھی تو اس کا شدید ردعمل سامنے آئے گا۔

مزید : بین الاقوامی