چینی انجنوں کے باعث مسافروں کی مشکلات میں اضافہ

چینی انجنوں کے باعث مسافروں کی مشکلات میں اضافہ
چینی انجنوں کے باعث مسافروں کی مشکلات میں اضافہ

  

لاہو ر(سٹاف رپورٹر ) حال ہی میں چین سے درآمد کئے گئے ریلوے انجنوں کے دوران سفر فیل ہو نے کا سلسلہ نہ تھم سکا ، گذشتہ روز بہاوالدین ذکریا ایکسپریس کو ملتان سے کراچی لے جانے والا چینی انجن 6402کوٹری کے قریب فیل ہو گیا جس کے باعث ٹرین 1گھنٹہ 20منٹ تک وہاں کھڑی رہی جس کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ور وہ ریلوے حکام کوکوستے رہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہی انجن چند روز قبل 19مئی کو بھی شالیمار ایکسپریس کو لے جاتے ہوئے میر پور متھیلو ڈہرکی کے مقام پر دوران سفرسافٹ ویر پرابلم کے باعث فیل ہو گیا تھا جس کی دوبارہ بحالی اور آپریشنل ہونے کی نوید جنرل مینجر آپریشن انجم پرویز نے 23مئی کو ریلوے ہیڈکوارٹرمیں اپنی پریس کانفرنس کے دوران سنائی تھی لیکن انجن کی بحالی پائیدار ثابت نہ ہو سکی اور وہی انجن دوبارہ گذشتہ روز کوٹری کے قریب فیل ہو گیا ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں