کراچی میں پرتشدد واقعات کے دوران8 افرادجاں بحق ، خاتون سمیت 4 زخمی

کراچی میں پرتشدد واقعات کے دوران8 افرادجاں بحق ، خاتون سمیت 4 زخمی
کراچی میں پرتشدد واقعات کے دوران8 افرادجاں بحق ، خاتون سمیت 4 زخمی

  

کراچی(نیوز ڈیسک)حکومتی اعلانات اور پولیس و رینجرز کے دعوﺅں کے باوجود شہر قائد میں آگ اور خون کا کھیل جاری ۔مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے دوران7 افرادجاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، شاہ فیصل کالونی میں موبائل کی دکان میں نقب زنی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل لوٹ لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاﺅن نادرن بائی پاس کے قریب سے تین افراد کی تشدزدہ لاشیں برآمدہوئی ہیں ،تین افراد کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کے مطابق مقتولین کو تشددکے بعد گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے تاہم لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیئے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا ہے ۔گگھر پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امدادکے لیئے اسپتال منتقل کیاجارہا تھا کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا جس کی شناخت نبی بخش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے شخص کی شناخت اعجازکے نام سے ہوئی ہے ۔دوسری جانب اورنگی ٹاﺅن میں اردو چوک کے قریب سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے تاہم اس کی مزید تفتیش جاری ہے۔اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے 11محمدیہ چوک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے شاہین اسٹیٹ ایجنسی کا مالک 40سالہ صدیق الرحمن عرف چینا ولد حسین ہلاک ہوگیا ۔ لانڈھی اسپتال چورنگی کورنگی پروسیسنگ زون میں سیکورٹی گارڈ احمد علی ولد بخش علی کی اتفاقیہ گولی چلنے سے 35سالہ منصور ولد امیر خان ہلاک ہوگیا ۔ کھارا در میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،مقتول کی شناخت اختر لودھی کے نام سے ہوئی اور اسے پولیس کا اہلکار بتایا گیا ہے۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود گلشن معمار فقیرا گوٹھ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پھل فروشوں 26سالہ بابر خان ولد حمید خان اور 30سالہ حسن علی ولد رستم علی کو زخمی کردیا ۔ سائٹ ایریا، کورنگی اور ناظم آباد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں