اتر پردیش،دوٹرینوں میں تصادم، 40 سے زائد افرا دہلاک، 100 زخمی

اتر پردیش،دوٹرینوں میں تصادم، 40 سے زائد افرا دہلاک، 100 زخمی
اتر پردیش،دوٹرینوں میں تصادم، 40 سے زائد افرا دہلاک، 100 زخمی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیاہے،بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اتر پردیش میں مسافر بردار ٹرین اور کارگو ٹرین میں تصادم ہوگیا۔ حادثے کے بعد گورکھا دام ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 40سے زائد افراد مارے گئے۔بھارتی حکام کی جانب سے اموات کی تصدیق کردی گئی جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں