سینئروکےل ایس ایم ظفرآئندہ کسی مقدمہ میں عدالت پیش نہیں ہونگے

سینئروکےل ایس ایم ظفرآئندہ کسی مقدمہ میں عدالت پیش نہیں ہونگے

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایس ایم ظفرآجکل عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ ایس ایم ظفر کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آف لاہور ہائی کورٹ کو آج لکھے گئے مراسلوں میں اپنے مذکورہ بالا فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناءپر پچھلے سال 23 مارچ کے بعد نئے مقدمات لینے سے معذرت کر لی تھی اور اس ایک سال کے عرصہ میں انہوں نے بہت سے زیر التواءمقدمات کو انجام تک پہنچایا تاہم ابھی بھی کچھ مقدمات مختلف عدالتوںمیں زیر سماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو زیر سماعت درخواستوں کے حوالے سے مطلع کر دیا ہے اور مذکورہ سائلین نئے وکیل کے انتظامات یا فیس کی واپسی کےلئے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایس ایم ظفر نے 1950 کی دہائی میں قانون سے وابستگی اختیار کی تھی اور اس عرصہ دراز میں انہوں نے بہت سے اہم مقدمات میں عدالتوں کی مناسب اور موزوں معاونت سے نمایاں پزیرائی حاصل کی ۔فاضل قانون دان اب کسی بھی مقدمہ کے سلسلہ میں عدالت میں پیش نہیں ہوں گے تاہم مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے۔

ایس ایم ظفر

مزید : صفحہ آخر