ْمحکمہ خزانہ پنجاب نے پولیو ویکسین کےلئے 3کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے

ْمحکمہ خزانہ پنجاب نے پولیو ویکسین کےلئے 3کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے

لاہور(محمد نواز سنگرا)محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ صحت کو پولیو ویکسین کےلئے 3کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے انٹرنیشنل مسافروں کےلئے پولیو ویکسےن لازمی قرار دی تھی جس کےلئے محکمہ صحت نے فنڈز کی فراہمی کےلئے سمری ارسال کی تھی۔ڈبلیو ایچ او نے پاکستان میں پولیو کے زیادہ کیسز سامنے آنے پر بیرون ملک جانے والے مسافروں پر سفری پابندی عائد کی تھی کہ تمام عمر کے لوگ جو پاکستان سے کسی دوسرے ملک کا سفر کریں گے تو ان کو پولیو ویکسین پینا لازمی ہو گی تاکہ پولیو وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے حکومت پاکستان سے تصدیق شد ہ سرٹیفیکٹ کی ڈیمانڈ بھی کی ہے۔جس کےلئے محکمہ صحت پنجاب نے حکومت کو سمری ارسال کی تھی کہ پولیو ویکسین کی خریداری کےلئے فنڈز جاری کئے جائیں جسے پنجاب حکومت نے منظور کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ ہیلتھ کو 3کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں پولیو کے قطرے پلانے میں رکاوٹ کی وجہ سے پاکستان میں پولیومریضوں میںاضافہ ہو ا جس کے نتیجے میں پاکستان کو سفری پابندیوں کی صورت میں بدنامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دیگر صوبے سندھ ،خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اور فاٹا کےلئے علاقے میں پولیوکی روک تھام کےلئے تاحال خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے

محکمہ خزانہ

مزید : صفحہ آخر


loading...