شفاف الیکشن کا نظام قائم ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اعجاز چودھری

شفاف الیکشن کا نظام قائم ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اعجاز چودھری

 لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی نے کہا کہ تحریک انصا ف تاریخ ساز جلسے کرنے اور خصوصاً فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کر کے ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کا لوہا منوا لیا ہے،سیاسی مخالفین تنقیدبرائے تنقید اور جھوٹ بولنے کی روایت اب چھوڑ دیں اور اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں تو خود بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہوجائیںگے،انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے میں لاکھوں افراد نے شرکت کرکے حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم کیا ہے ۔ اعجازاحمدچو دھر ی نے عوام اور کارکنوں کو اس تاریخی جلسے میں شرکت کرنے پر مبارکباد دی اور جس سے حکومت کے درو دیوار حل گئے ہیں اورفیصل آباد کے عہدیداروں اور کارکنوں نے جلسے کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ۔7 جون کو سیالکوٹ میں ہونے والے جلسے میں بھی عوام کا ٹھاٹھیں مارتاہوا سمندر نظر آئے گا۔موجودہ حکمران ٹولہ دھاندلی کی پیداوار ہے۔ ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کے نظام قائم ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

اعجاز چودھری

مزید : صفحہ آخر