’’میٹروٹرین کامنصوبہ شہبازشریف کا پاکستانی عوام کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے‘‘

’’میٹروٹرین کامنصوبہ شہبازشریف کا پاکستانی عوام کے لئے ایک شاندار تحفہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے پاکستانی عوام کے لئے میٹروٹرین کے منصوبے کے معاہدے پر وزیراعلیٰ کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہاکہ میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستانی قوم کے لئے جدید ترین سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے اور عوام کو جدید ، آرام دہ، با کفایت اور تیز رفتار سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے جس طرح وزیراعلیٰ نے میٹروبس پراجیکٹ ریکارڈ مد ت میں مکمل کیا ، ہمیں امید ہے کہ اسی طرح شہبازشریف میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہاکہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دن رات عوام کی خدمت کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے اور عوام کی خدمت ان کا اولین نصب العین ہے۔ میٹروٹرین کامنصوبہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کا بھرپور عکاس ہے اورعوام کے لئے ایک شاندا ر تحفہ کی حیثیت رکھتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -