لاہور ہائیکورٹ ، قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت پر مقتول کے ا ہلےخانہ کی ہنگامہ آرائی

لاہور ہائیکورٹ ، قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت پر مقتول کے ا ہلےخانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں شوہر کے قتل میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت پر مقتول کی بیوی، بچوں اور دیگر رشتہ داروں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، ورثا کا کہنا تھا کہ پولیس عدالت میں جھوٹ بول کے قاتلوں کی ضمانتیں کروا رہی ہے۔جسٹس کاظم رضا شمسی نے شاہدی بٹ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی تو مقتول بابر کی بیوی آسیہ بی بی نے بچوں سمیت کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے روکا تو خاتون نے کمرہ عدالت کے دروزاے پر چیخ و پکار شروع کر دی، خاتون کا موقف تھا کہ وہ خود پیش ہو کر عدالت کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنا چاہتی کیونکہ گوجرانوالہ پولیس عدالت میں جھوٹ بول کر کے ملزمان کی ضمانتیں کروا رہی ہے تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، اس دوران مقتول کے چاروں بچے اور دیگر رشتہ دار روتے پیٹتے رہے تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں زبردستی ہائیکورٹ کے جی پی او گیٹ سے باہر نکال دیا، عدالت نے شاہدی بٹ کی ضمانت کی درخواست غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
ہنگامہ آرائی

مزید :

صفحہ آخر -