ملت پارک ، مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

ملت پارک ، مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

لا ہور (کرا ئم سیل )ملت پارک کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ذرا ئع ۔بتایا گیا ہے کہ ملت پارک کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سوار مبینہ ڈاکو ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران قریب سے گزرنے والے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر شہری نے شو ر مچا دیا جس پر پولیس نے ڈاکوﺅں کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ میں ذوالفقار نامی مبینہ ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دوسر ا ساتھی فرا ر ہوگیا زخمی ڈاکو کو پولیس نے ہسپتال داخل کروا کر دوسرے کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں ۔

مبینہ پولیس مقابلہ

مزید : صفحہ آخر