پاکستان سمیت دنیا بھر شب معراج انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر شب معراج انتہائی مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        لاہور(سٹاف رپورٹر ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شب معراج 27 رجب المرجب پیر کی رات انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر مساجد میں محافل معراج شریف کا خصوصی انعقاد کیا گیا جس میں علماءکرام اور مقررین واقعہ معراج شریف کے حوالہ سے خصوصی خطاب کیا۔لاکھوں مسلمانوں نے رات نوافل کی ادائیگی ،حمد و نعت ،تلاوت قرآن پاک اورخصوصی عبادت کرتے ہوئے گزاری ۔عبادت کے دوران روح پرور اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔ملک اور قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کشمیر فلسطین سمیت دیگر ممالک جہاں جہاں پر بھی مسلمان آزادی کی جہدوجہد کررہے ہیں پریشانی میں ہیں ان کی خوشحالی اورآزادی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
شب معراج

مزید :

صفحہ آخر -