ٹاﺅن شپ میں 2سالہ بچی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی

ٹاﺅن شپ میں 2سالہ بچی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئی

لاہور(کرا ئم سیل ) ٹاﺅن شپ کے علاقے میں 2سالہ بچی چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئی ۔بتایا گیا ہے کہ ٹاﺅن شپ کے علاقے بی ون 16بلاک کا رہائشی سید عظیم الدین گھر سے کسی کام کے سلسلہ میں باہر گیا تھا۔ جب وہ واپس آیا تو اس نے گھر کی گھنٹی بجائی، اوپر والی منزل سے اس کی بیٹی عرفہ نے نیچے دیکھاتو اس کا پاﺅں اچانک پھسل گیا جس کے باعث وہ زمین پر گر گئی اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ۔بچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی، ہسپتال انتظامیہ نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی