ترکی پولیس افسران کے وفد کی سی سی پی او لاہورسے ملاقات

ترکی پولیس افسران کے وفد کی سی سی پی او لاہورسے ملاقات


لاہور(کرا ئم سیل )پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے پولیس افسران کے وفد نے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمدسے ان کے دفتر میں ملاقات کی،اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار، ایس ایس پی ایڈمن رانا شہزاد اکبراور ایس پی ہیڈ کوارٹرز معروف صفدر واہلہ بھی موجود تھے۔ سی سی پی او نے وفد کے ارکان کو لاہور پولیس کی ورکنگ اور انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر میں پولیس پٹرولنگ کے حوالے سے مجاہد سکواڈ کی ورکنگ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ وفد کے ارکان نے سی سی پی او کو ترکی میں پولیس پٹرولنگ سسٹم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ترکی میں پولیس پٹرولنگ کے لئے 1250 سی سی ہیوی بائیکس پولیس اہلکاروں کے زیر استعمال ہیں جن سے جرائم پیشہ افراد کے تعاقب اورانہیں پکڑنے میں بہت مدد ملتی ہے۔ یہ بات وفد کے لئے حیران کن تھی کہ لاہور پولیس میں پٹرولنگ کے لئے جو موٹر سائیکلیں دستیاب ہیں وہ صرف 125سی سی ہیں ۔ سی سی پی او چوہدری شفیق احمد نے وفد کو شہر میں ہونے والے جرائم بالخصوص سنگین جرائم کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے پولیس کی مختلف حکمت عملیوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آبادی کے تناسب سے وسائل اور نفری کی کمی کو دور کرنے کے لئے موجودہ حکومت دو رس اقدامات کر رہی ہے جس کے مستقبل قریب میں یقیناحوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...