رنگ محل چوری کے شبہ میں تاجر اور بیٹیوں نے محنت کش کو قتل کرد یا

رنگ محل چوری کے شبہ میں تاجر اور بیٹیوں نے محنت کش کو قتل کرد یا

لاہور(ملک خیام رفیق)رنگ محل کے علا قہ میں چو ری کے شبہ میں تا جر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر محنت کش کو قتل کر دیا ۔پو لیس نے پو سٹ ما رٹم کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی جبکہ ملزمان کے خلا ف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لئے چھا پے ما رنے شروع کر دیے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق صفدر آبا د ضلع شیخوپرہ کا رہا ئشی محمد افصل لا ہور میں محنت مزدوری کر تا تھا ۔گزشتہ روز وہ رنگ محل کے علا قہ شو مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ مد ینہ شوز کے ما لک ملک ریا ض اور اس کے بیٹے حارث نے چو کیدار سے مل کر چوری کر نے کے شبہ میں پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا یا اور حالت غیر ہو نے پر سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔اس کو لو گو ں نے فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتا ل پہنچا یا جہاں وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا ۔مو ت کی اطلا ع گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔پو لیس نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر تے ہو ئے لا ش پو سٹ ما رٹم کے بعد لو احقین کے حوالے کر دی جس کو سینکڑوں سوگواروں کی مو جود گی میں مقا می قبر ستان میں سپر د خا ک کر دیا گیا۔مقتول کے والد فیروز نے روزنامہ’’ پا کستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرا بیٹا لا ہور میں محنت مزدوری کر تا تھا ،ہم خا ندانی لو گ ہیں چوری کر نی تو دور کی با ت ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ملزمان نے میرے بیٹے کو قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلا یا جا ئے۔تفتیشی افسر اصغر کے مطا بق ملزمان فرار ہیں ان کی گرفتاری کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں ملزما ن جلد پو لیس کی گرفت میں ہو نگے۔

مزید : علاقائی